جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد کی آٹھ یو نین کو نسلوں میں انٹر پارٹی الیکشن کا انعقاد

اتوار 20 اگست 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد کی آٹھ یو نین کو نسلوں میں انٹر پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا ،سارادن پولنگ اسٹیشنوں پرگہما گہمی اور رش رہا ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر فارو ق خان ،جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان نائب امیر محمد کاشف چو ہدری ، ملک عبد العزیز ، معاص صدیقی ، سید تنویر شاہ ، اور دیگر رہنمائوںنے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور الیکشن کے عمل کا جا ئزہ لیا۔

نوجوان ووٹرز نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا،پولنگ اسٹیشنزکو جماعت اسلامی کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا جبکہ امیدواران نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنے اپنے کیمپ لگا رکھے تھے جن پر امیدواروں کے بینرز لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پو لنگ صبح نوبجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہی ، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شرع ہوا ۔جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد کی آٹھ یو نین کو نسلوں میں انٹر پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان کامیاب اُمیدوارں کے ناموں کا اعلان کر یں گے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑ ی تعداد بھی موجود ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری رخ اور سوچ دی جائے ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اس سلسلے میں نوجوانوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے۔

انھوں نے کہا جے آئی یوتھ نے ایک ایسے موقع پر نوجوانوں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان کی مثبت سمت رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جب چاروں طرف سے مایوسیوں کی باتیں کی جارہی ہیں اور ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو مادیت ،بے مقصد یت اور بے راہ روی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :