جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ظلم و جبر اور کرپشن کے دروازے بند کر دے گی ۔صابراعوان

نوجوان نسل ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو ئے کار لائیں ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ظلم و جبر اور کرپشن کے دروازے بند کر دے گی،پانامہ لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جسے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماشوخیل میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اُمیدوار این اے فور واصل خان فاروق ، امیر جماعت اسلامی ٹائون فور افتخار احمد اور دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی نے بھی شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جن میں عبداللہ ، باور خان ، قاری عزت اللہ ، ضابطہ خان ، سید محمود ، ضابطہ اللہ ، حاجی فرہاد خان ، جانس خان ، میرسلام ، حاجی غالب خان ، اکرم ، حضرت خان ، تاج محمد حاجی ، گل رحمان ، گل رنگ ، حاجی یارمحمد ، حاجی حکیم خان ، اسرائیل ، زین خان ، فاروق خان ، عنایت خان ، صداقت ، سہیل خا ن اور دیگر شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ، ترقی و خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کا کردار اہم ہوتا ہے جماعت اسلامی عدالتوں کے اندر اور باہر کرپشن کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اگر حکمران ایوان کے اندر کرپشن کے خلاف کوئی نظام نہیں بننے دیں گے تو عوام چوکوں اور چوراہوں میں لیٹروں کا محاسبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے ہماری ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے، جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور بدامنی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ۔

ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے اوپر سے لے کر نیچے تک کرپٹ عناصر کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اور پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والے حکمران کبھی کرپشن کا قلع قمع کرنے میں سنجیدہ نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ عنوان :