Live Updates

میری پریس کانفرنس سے قبل الزامات کی بریگیڈ چھوڑی گئی، فوری تحقیقات کے حکم پروزیراعظم کی شکر گذار ہوں ،طاہر القادری دوہری شہریت رکھتے اور کینیڈا میں رہتے ہیں،اچانک ان کو 14 شہداء کی یاد آ جاتی ہے اور کسی کے ایجنڈے پر آ کر انتشار پھیلاتے ہیں،جماعت اسلامی کے نظریاتی لیڈر مولانا مودودی نے کہا تھا کہ حق بات ہر کھڑا ہونا چاہیے،

میں کوئی انصاف نہیں مانگ رہی لیکن پاکستان کی خواتین کیلئے راستہ بنا رہی ہوں،مجھے تو صرف غیر مناسب پیغامات بھیجے گئے تھے، ان پر میں انصاف نہیں مانگتی،تمام ارکان پارلیمنٹ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر بات ہوئی،جس پارلیمنٹ نے ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون بنایا ہے اگر اس کے اندر عمل درآمد نہیں ہو گا تو باہر کیا ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس سے پہلے الزامات کی بریگیڈ چھوڑی گئی،وزیراعظم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ،طاہر القادری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور کینیڈا میں رہتے ہیں،اچانک انہیں 14 شہیدوں کی یاد آ جاتی ہے اور کسی کے ایجنڈے پرآ کر انتشار پھیلاتے ہیں،جماعت اسلامی کے نظریاتی لیڈر مولانا مودودی نے کہا تھا کہ حق بات ہر کھڑا ہونا چاہیے،میں کوئی انصاف نہیں مانگ رہی لیکن پاکستان کی خواتین کے لیے راستہ بنا رہی ہوں،مجھے تو صرف غیر مناسب پیغامات بھیجے گئے تھے ان پر میں انصاف نہیں مانگتی،تمام ارکان پارلیمنٹ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر بات ہوئی،جس پارلیمنٹ نے ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون بنایا ہے اگر وہ اسی پر عمل درآمد نہیں ہو گا تو باہر کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں،عوام کوحق ہونا چاہیے کہ عوام کو اپنے لیے منتخب کریں نہ کہ پچھلے دروازے سے اقتدار پر قبضے کے لیے،قوانین بنانے سے ملک مضبوط نہیں ہوتا بلکہ کردار مضبوطی کی طرف لے جاتا ہے،ہراساں کرنے کے خلاف قانون بنایا گیا،جب کمیٹی بنائی گئی تو پہلے بے دلی سے مانی گئی پھر انکار کر دیا گیا،وہ جماعت اسلامی کو استعمال کر رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ جماعت اسلامی سے کہا کہ 62 63 صحیح طرح سے عمل درآمد کرایا جانا چاہیے،انصاف کا آغاز بڑون سے کرنا ہو گا،میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ دی کہ اگر اس تحقیقات کی مخالفت کرے گی تو کمیٹی کی رپورٹ آنے پر اپنی ساکھ کھو دے گی،اگر میرے ساتھ کوئی نہ ہو تو میں ون ویمن آرمی ہی کافی ہوں،کچھ میڈیا کے ادارے امریکہ کی مونیکا لوینسس کا کیس اس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں ،عمران خان بن کلنٹن نہیں ہیں اور کبھی بن بھی نہیں سکیں گے،طاہر القادری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور کینیڈا میں رہتے ہیں،اچانک انہیں 14 شہیدوں کی یاد آ جاتی ہے اور کسی کے ایجنڈے ہر آ کر انارکی پھیلاتے ہیں،کارکنان سے جھوٹا وعدہ کرتے ہیں کہ میں کہیں نہیں جاؤں گا لیکن صبح اٹھ کر پتا چلتا ہے کہ وہ جا چکے ہیں ۔

خود کو مذہبی سکالر کہنے والا شہدا کی لاشوں ہر سیاست کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور طالبان کا بڑا زبردست تعلق ہے،دونوں کہتے ہیں کرسی چھوڑو۔جنہوں نے مجھے دھمکیاں دیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر قومی اسمبلی کی سیٹ کا احسان مت چھپائیں،میرے لیے راستے بہت ہیں کسی کی محتاج نہیں ہوں،آکسفورڈ اور ہارورڈ سے مجھے لیکچرز کی آفرز آتی ہیں،میں چاہتی ہوں کہ اس معاملے پر جلد از جلد کمیٹی بنے اگر ڈیڈ لاک ہوتا ہے تو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی جائے اور اکثریت کا فیصلہ مانا جائے،میں خواتین کو پاکستان میں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو دیکھنا چاہتی ہوں۔

میں پی ٹی آئی سے پہلے بھی عوام کی خدمت کر چکی ہوں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آئی تو نامناسب میسج ملے ،جب پتہ چلا کہ اس پارٹی میں عوام کی بھی خدمت نہیں کر سکتی تو پارٹی چھوڑی، عوام کی خدمت کا موقع گنوانا نہیں چاہتی تھی،خواجہ آصف اگر خواتین کے لیے غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں یا عمران خان بے نظیر پر دونوں کی مذمت کرتی ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات