Live Updates

سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت،ایم کیوا یم نے اے پی سی ملتوی کردی

پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی(ف)،عوامی نیشنل پارٹی نے ایم کیو ایم کو مثبت جواب نہیں دیا ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے،شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا موقف

منگل 22 اگست 2017 17:03

سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت،ایم کیوا یم نے اے پی سی ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) اہم سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت کے باعث ایم کیو ایم (پاکستان) کی بدھ کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے ۔کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔اے پی سی میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان ) نے گزشتہ روزکراچی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم متعدد سیاسی جماعتوں نے اے پی میں شرکت سے معذرت کرلی،جس کے بعد ایم کیو ایم نے اے پی سی ملتو ی کرنے کا اعلان کردیا ۔کانفرنس میں شرکت سے انکار کرنے والی جماعتوں میں پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی(ف)،عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ کے دھڑے، فنکشنل لیگ اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بھی ایم کیو ایم کو مثبت جواب نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

اے پی سی میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کی ۔ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ملکی مسائل پر بحث کی ایک سنجیدہ کوشش کی،اگر کوئی جماعت اے پی سی میں نہیں آئی تویہ ان کا حق ہے،آج نہیں تو کل کسی فورم پر ضرور مل کے بیٹھیں گے۔انہوں نے سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے،ایک ایک پارٹی کے دفتر گئے،ایم کیوایم پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں پر بات کرنا چاہتی تھی،کوئی جماعت نہ آئے تو یہ اس کا فیصلہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات