Live Updates

ایم کیو ایم کی کل جماعتی کانفرنس

پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی ،جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں نے شرکت کرنے سے معذرت کرلی

منگل 22 اگست 2017 19:23

ایم کیو ایم کی کل جماعتی کانفرنس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) ایم کیو ایم کی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی ،جماعت اسلامی فنگشنل لیگ سمیت دیگر پارٹیوں نے شرکت کرنے سے معذرت کرلی جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آل پارٹی کانفرنس پر سیاست کے بجائے ایم کیوایم کو سپورٹ کرنا چاہیے مسلم لیگ ن ایم کیوایم کو نئے سفر پر ویلکم کرتی ہے منگل کے روز ایم کیوایم کی آل پارٹی کانفرنس میں ملکی بڑی جماعتوں سمیت چھوٹی جماعتوں نے بھی شرکت سے بائیکاٹ کا فیصلے کرلیا پیپلزپارٹی کے سیکٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامڑہ موقف پیش کیا ہے کہ بعض معاملات میں ایم کیوایم کا موقف کلئر نہیں ہیں اور آل پارٹی کانفرنس کی کچھ نکات پر ایم کیوایم کو کچھ چیزیں خد ہیں واضح نہیں ہے اور نہ ہے وہ اسکا موقف پیش کرسکے جبکہ پیپلزپارٹی کے آل پارٹی کانفرنس میں بھی ایم کیوایم نے شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف،جماعتی اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی،فنگشنل لیگ، مسلم لیگ ق ، جے یو آئی ف، سندھ یونائٹڈ پارٹی ،سمیت دیگر جماعتوں نے بھی ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلے کیا ہے گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر کے بعد ان کی اپنی پارٹی نے ان کے خلاف نعرا لگیا اور آج وہی پارٹی 2یا 3حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان الطاف کی پارٹی کے مخالف ہیں اور آج وہ دونوں اکھٹے ہونے جارہے ہیں تو یہ پاکستان اور کراچی کے لئے اہم دن ہے انہوںنے کہا کہ تمام جماعتوں کو ایم کیوایم کی نئی کوششوں کو سراہنا چاہئے کل جماعتی کانفرنس پر سیاست کے بجائے ایم کیوایم کو سپورٹ کرنا چاہیے مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو نئے سفر پر خوش آمد ید کہتی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات