ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کیخلاف ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا، کاروائی کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی منگل 22 اگست 2017 21:28

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کیخلاف ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا، کاروائی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2017ء) حنیف عباسی کیخلاف کاروائی کیلئے ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملوث سابق ایم این اے حنیف عباسی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایفیڈرین کیس کی تحقیقات کے باعث ایف بی آر نے بھی حنیف عباسی کیخلاف کاروائی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آر نے حنیف عباسی کے تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں۔ حنیف عباسی کے تمام بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :