مہمند ایجنسی سے جماعت اسلامی کے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ گو ایف سی آر گو ریلی کیلئے پشاور روانہ

منگل 22 اگست 2017 22:13

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) مہمند ایجنسی سے جماعت اسلامی کے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ گو ایف سی آر گو ریلی کیلئے پشاور روانہ۔

(جاری ہے)

نظام کی تبدیلی کیلئے غلنئی بازار میں احتجاجی واک تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی کال پر پشاور میں گو ایف سی آر گو ریلی کیلئے مہمند ایجنسی سے جماعت اسلامی ورکروں کا قافلہ ایجنسی امیر محمد سعید خان کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں میں روانہ ہوا۔

غلنئی پہنچنے پر جے آئی ورکروں نے بازار میں علامتی احتجاجی واک کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سعید خان نے کہا کہ سراج الحق کی کال پر مہمند ایجنسی کے پارٹی ورکر پشاور گورنر ہائوس کے سامنے ریلی میں بھر پور شرکت کر کے ایف سی آر کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرینگے۔