نوجوان امارتی نے اجمان میں 100 لوگوں کی جان بچا لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 24 اگست 2017 11:54

نوجوان امارتی نے اجمان میں 100 لوگوں کی جان بچا لی
دبئی ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2017ء)    متحدہ عرب امارات میں ایک 18 سالہ اماراتی نے اجمان میں 100 لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا جس پر پولیس نے اسے خراج تحسین پیش کیا اور انعام سے نوازا۔امارتی نوجوان ابراہیم مراد علی دبئی سے اجمان جا رہا تھا کہ اسنے ال روادہ 3 کی ایک تعمیراتی کمپنی میں آگ لگی دیکھی تو اسنے فورا سول دفاع کی ٹیم کو اطلاع دی اور خود بھاگ کر جا کے عمارت کے کھڑکیاں اور دروازے توڑ کر اندر سوئے ہوئے 100 مرد حضرات کو جگایا اور انہیں باحفاظت وقت پر باہر نکال لیا۔

بریگیڈیر جنرل عبدالعزیز الشمسی نے امارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی وہاں اندر موجود تمام افراد سو رہے تھے اور آگ لگنے سے مکمل بے خبر تھے۔ اور اسی وقت اس امارتی نے ریسکیو ٹیم کا انتظار کرنے کی بجائےایک ہیرو کے جیسے جا کران سب افراد کی جان بچائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو ایسے حالات میں ایسے ہی کرنا چاہیے جیسے کہ ابراہیم نے کیا اس لیے ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بریگیڈیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ایک دوسرا شخص بھی وہاں جب کچھ دیر کے بعد پہنچا اور اسنے ابراہیم کو لوگوں کی جان بچاتے دیکھا تو اسنے بھی بھرپور مدد کی اور ابراہیم کے ساتھ مل کر لوگوں کو باہر نکالا۔ان دونوں افراد کو امارتی اتھارٹی کی جانب سے سماج کی خدمت کرنے پر انعام سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :