لکی مروت، سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کا عام انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعرات 24 اگست 2017 21:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے سیف اللہ برادران کی طرف سے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں ضلع لکی مروت میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے یہ اعلان لکی سٹی میں ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل کی رہائشگاہ پرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرضلع ناظم اشفاق مینا خیل سمیت چیف آف خوئیداد خیل حاجی محمد اقبال خان، چیف آف تختی خیل غفور خان کے صاحبزادے جاوید غفور خان،سابق ناظم حبیب الرحمان زنگی خیل، ملک میر نواز خان زنگی خیل، ڈسٹرکٹ کونسلرز شفقت اللہ خان ، فرید اللہ خان، شفیع اللہ خان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے انور سیف اللہ خان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔

(جاری ہے)

76(لکی تھری) سے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس حلقے میں تمام متوقع اور خواہشمند امیدواروں پر نظر عمیق ڈالنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اشفاق احمد خان سے بہتر چوائس کوئی نہیں وہ نوجوان اور عوام کا درد رکھتے ہیں اور گذشتہ دو سالہ نظامت کے دوران اپنی کارکردگی دکھائی 2018کے عام انتخابات ایک بار پھر عوام کو موقع فراہم کریں گے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کا فیصلہ کریں ماضی میں مخالفین نے عوام کو دھوکے میں رکھ کر ان کے ووٹ حاصل کئے آج کوئی بتائے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کونسے کارنامے انجام دیئے وہ عوام کی حالت میں کیا تبدیلی لائے، کہاں تک ترقی و خوشحالی آئی، کتنے کارخانے لگائے گئے اور روزگار فراہمی کے لئے کیا اقدامات لئے گئے یہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا حکومت اور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے جنوبی اضلاع کو سی پیک سے محروم کرکے ظلم عظیم کیا پی ٹی آئی نے دھرنوں میں وقت ضائع کیا جبکہ مولا نا فضل الرحمان کو ان کے گائوں میں سے گزرنے والی صرف ایک سڑک پر رام کرلیا گیاانور سیف اللہ خان نے کہا کہ سیف اللہ برادران نے اہلیان ضلع لکی مروت کو ملک بھر میں شناخت دی اسمبلیوں اور اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی علاقے کی ترقی سے غافل نہیں رہے کرم تنگی ڈیم منصوبہ ہمایون سیف اللہ خان کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے اس سے حقیقی خوشحالی آئے گی اگلے ایک ماہ میں انڈس ہائی وے پر کام شروع کردیا جائیگا اپنی دور وزارت میں30ہزار افرراد کو روزگار فراہم کیا آج اقتدار میں ہوتے تو عوام کی یہ حالت نہ ہوتی قوم کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ترقی و خوشحالی کے ثمرات ان کے قدموں میں ڈھیر کرسکیں۔