وزیراعظم سے قائم مقام گورنرآغا سراج درانی کی

ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ،ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال عوام کے مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ،شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 26 اگست 2017 20:39

وزیراعظم سے قائم مقام گورنرآغا سراج درانی کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے گورنر ہاؤس میںملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔کراچی میں مکمل امن کی بحالی کے لیے وفاق ،سندھ حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مزید اقدام کرے گا ۔قبل ازیںوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔ ان کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل جام کمال اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے ۔ کراچی ایئرپورٹ پرسندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑوچیف سیکرٹری رضوان میمن ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اوردیگراعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔