سی پیک کامنصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس منصوبے کو ہر حال میں مکمل کریں گے، وزیراعظم

ملک میں تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے،توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت بھر پور اقدام کررہی ہے ، بزنس کمیونٹی سے بات چیت

ہفتہ 26 اگست 2017 22:34

سی پیک کامنصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک کامنصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس منصوبے کو ہر حال میں مکمل کریں گے ۔ملک میں تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے،توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت بھر پور اقدام کررہی ہے ۔

حکومت کے اس اصلاحاتی پروگرام سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو گورنر ہاس میں برنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔برنس کمیونٹی کے وفد کی قیادت محمدعلی ٹبہ نے کی ۔برنس کمیونٹی کے وفد میں فواد انور،زین بشیر شاہد سورتی ،آصف ٹاٹا شہزاد احمد اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معاشی امور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے ۔

برنس کمیونٹی نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کی ترقی کے لیے برنس کمیونٹی کی سفارشات کا خیر مقدم کرے گی۔ان سفارشات کی روشنی میں قانون کے مطابق باہمی مشاورت سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مذید اقدام کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔

سی پیک میں شامل منصوبوں سے برنس کمیونٹی استفادہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کرے گی اور ٹیکس نیٹ ورک کو برنس کمیونٹی کے تعاون سے بڑھایا جائے گا تاکہ ملکی معیشت کو مذیدمضبوط کیاجاسکے ۔برنس کمیونٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ملکی معیشت کی ترقی سمیت برآمدات میں اضافہ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاس میں محمود مولوی کی قیادت میں ینگ پزیزیڈنٹ آرگنائزیشن کے وفد نے گورنر ہاس ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :