پنجاب میں 35 سال سے مسلط ظالم حکمران عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں دے سکے،ندیم افضل چن

پیپلزپارٹی سازشوں کے باوجود آج بھی زندہ ہے اللہ نے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے،جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 26 اگست 2017 22:56

فتح جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں 35 سال سے مسلط ظالم حکمران عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں دے سکے۔ پیپلزپارٹی سازشوں کے باوجود آج بھی زندہ ہے اللہ نے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے فتح جھنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی تمام کاوشیں ناکام ہوگئیں پیپلزپارٹی آج بھی زندہ ہے اللہ نے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے آصف علی زرداری کو مقدمات میں جھکڑا مگر وہ آج تمام مقدمات سے بری ہوگئے اور ان پر مقدمات بنانے والے آج سزا بھگت رہے ہین انہوں نے کہ اکہ بھٹو نے جس مقصد کیلئے پارتی بنائی تھی وہ مقصد پورا نہیں ہوا تاریخ جانتی ہے کہ اس میں اسٹیبلشمنٹ اور مخالفین کا قصور ہے مگر ہمارا بھی قصور ہے ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا انہوں نے عوام کو ہم سے بہ سی توقعات ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کو اس عوام سے وعدہ کرنا ہوگا کہ کچھ بھی ہوجائے پارٹی پر کرپشن کا داغ نہیں لگے گا ہم اس پارٹی کو کارپوریٹ سرمایہ داروں کی پارٹی نہیں بننے دیں گے مزدور‘ کسان ‘ ہاری اور طالب علم کو حکومت میں پورا حصہ ملے گا۔

(جاری ہے)

ہمیں انصاف دہلیز تک پہنچانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 35 سال سے ظالموں کی حکومت ہے ہم وفاق مین رہے اور پنجاب می یہ حکمرانی کرتے رہے لیکن یہاں کے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات نہ دے سکے پنجاب میں اج بھی ایسا کوئی ہپستال نہیں جہاں عریبوں کو مفت دوائیاں ملتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام عزت مانگتے ہیں۔