شاہراہوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں ، تاجر برادری کو سی پیک منصوبوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے ،

تاجر برادری کی رہنمائی اور تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ممتاز تاجروں کے وفد سے ملاقا ت میں گفتگو تاجر برادری کے وفد نے برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

ہفتہ 26 اگست 2017 22:58

شاہراہوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شاہراہوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں ، تاجر برادری کو سی پیک منصوبوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے ، تاجر برادری کی رہنمائی اور تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ممتاز تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کر رکھا ہے ، شاہراہوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں ، معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تاجر برادری کی رہنمائی اور تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ۔انہوں نے کہا سی پیک منصوبے ملک کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں ، تاجر برادری کو سی پیک منصوبوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے ، معیشت کے فروغ کیلئے ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا ، حکومت اور تاجر برادری کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے کی ضرورت ہے ۔ تاجر برادری کے وفد نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں ۔