خواتین کےحقوق کی باتیں کرنے والے بھارتی وزیراعظم کی اپنی اہلیہ بنیادی حقوق سے محروم

اتوار 27 اگست 2017 01:38

خواتین کےحقوق کی باتیں کرنے والے بھارتی وزیراعظم کی اپنی اہلیہ بنیادی ..
بھارت:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2017ء) خواتین کے حقوق پر خطاب کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنی اہلیہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نریندر مودی کی اہلیہ یشودھابین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ ہونے کے ناتے جو سہولیات انکو ملنی چائیے وہ انہیں ابھی تک میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں 6 ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک کچھ نہیں ملا بعدازاں بھارتی ٹی وی چینل کی جانب سے انکے وزیراعظم کی ایک تقریر نشر کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم چیخ چیخ کر خواتین کے حقوق کی بات کررہےہیں تاہم ایک طرف ان کی اپنی اہلیہ ہی بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ ہونے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ یشودھابین اس سے قبل بھی اپنی سیکورٹی کے حوالےسے درخواست دی چکی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ کا کیا کہنا ہے آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :