اسرائیل کے وزیراعظم کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کا سلسلہ جاری

اتوار 27 اگست 2017 12:00

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کی فردجرم عائد کرنے کے مطالبے پر سیکڑوں مظاہرین ہفتہ کورات دیر گئے اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتہ وار یہ مظاہرے نیتن یاہو کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور میڈیا، بین الاقوامی کاروبار اور ہالی وڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کے تناظر میں ایک تحریک کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مسلسل چالیسواں ہفتہ تھا جب بہتر طرز حکمرانی کے لیے آواز بلند کرنے والے کارکنان مظاہرے کی شکل میں اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں انھیں قابل ذکر کوریج دی ۔اسرائیلی قوانین کے مطابق وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہی تاہم سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق وزرا اور میئرز پر اگر فرد جرم عائد ہو جائے تو انھیں مستعفی ہونا ہو گا۔وزیر انصاف یہ کہہ چکے ہیں کہ اس عدالتی فیصلے سے وزیراعظم متاثر نہیں ہوتے۔ لیکن اگر اٹارنی جنرل فرد جرم عائد کرتے ہیں تو پھر نیتن یاہو کے لیے قانونی چیلنجز اور عوامی دباو بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :