بارسلونا میں ہزاروں افراد کا دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ

مظاہرے میں ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کی شرکت

اتوار 27 اگست 2017 14:01

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) سپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد کا دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں ہسپانوی بادشاہ فیلپے، وزیراعظم ماریانو راخوئے سمیت اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چند روز قبل اس شہر کو دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہوا تھا جس میں 15 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس مارچ میں شریک ہونے والے افراد کی تعداد اڑھائی لاکھ تھی اور اس مارچ کا نعرہ ’میں خوف زدہ نہیں ہوں‘ تھا۔

متعلقہ عنوان :