وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کر افتتاح کر دیا

این ایل جی ٹرمینل پاکستان کا گیس سپلائی کا بڑا ذریعہ ہے‘ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا‘ ایل این جی کا ٹھیکہ شفافیت سے دیا گیا ہے‘ ٹھیکے کے بعد 14ماہ کے اندر ایل این جی پر کام شروع کردیا گیا‘ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے یہ ایک بڑا قدم ہے‘ ایل این جی پاکستان لانے کی ماضی کی کوششیں ناکام رہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 27 اگست 2017 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این ایل جی ٹرمینل پاکستان کا گیس سپلائی کا بڑا ذریعہ ہے‘ ایل این جی پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا‘ ایل این جی کا ٹھیکہ شفافیت سے دیا گیا ہے‘ ٹھیکے کے بعد 14ماہ کے اندر ایل این جی پر کام شروع کردیا گیا‘ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے یہ ایک بڑا قدم ہے‘ ایل این جی پاکستان لانے کی ماضی کی کوششیں ناکام رہیں۔

اتوار کو پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی پاکستان لانے کی ماضی کی کوششیں ناکام رہیں۔ ٹرمینل تین سو تیس دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کے لئے بولی جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا۔ ایل این جی کا ٹھیکہ شفافیت سے دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹھیکے کے بعد چودہ ماہ کے اندر ایل این جی پر کام شروع کردیا گیا۔ ایل این جی کے اب تک سو جہاز آچکے ہیں۔ صنعتوں کو بلا تعطل گیس کی سپلائی جاری ہے۔ ایل این جی ٹرمینل پاکستان کا گیس سپلائی کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے یہ ایک بڑا قدم ہے ہم پہلے فرٹیلائز درآمد کرتے تھے اب لاکھوں ٹن فرٹیلائز برآمد کررہے ہیں۔