بھارت میں گاڑیوں کی فی یونٹ پیداواری لاگت کم ہے،

پاکستان میں لاگت زیادہ ہونے سے قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 30 اگست 2017 12:22

بھارت میں گاڑیوں کی فی یونٹ پیداواری لاگت کم ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ بھارت میں گاڑیوں کی فی یونٹ پیداواری لاگت کم ہے، پاکستان میں لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی، احمد حسن اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی آٹو پالیسی کے تحت چار کمپنیوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، بھارت میں گاڑیوں کی چونکہ پیداوار زیادہ ہوتی ہے اس لئے ان کی فی یونٹ پیداواری لاگت کم ہے، اس لئے گاڑیوں کی قیمتیں بھی کم ہیں۔

قیمتوں میں فرق بنیادی طور پر بھارت کی معیشت کے بڑے حجم کی وجہ سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بیرون ملک سے پرزہ جات کی درآمد کی وجہ سے بھی قیمت میں فرق پڑتا ہے۔