سابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور نے دبئی کے 13 دورے کیے تھے جبکہ ان کے وہاں کاروبار بھی تھے: دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 ستمبر 2017 20:49

سابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور نے دبئی کے 13 دورے کیے تھے جبکہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 ستمبر2017ء) سابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور کی جانب سے دبئی کے 13 دورے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے سابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ امجد شعیب کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور کی جانب سے دبئی کے 13 دورے کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملا اختر منصور کے وہاں کاروبار بھی تھے۔ امجد شعیب نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملا اختر منصور کے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ ملا اختر منصور ہر وقت اپنے ہاتھ میں ایک بیش قیمتی گھڑی پہن کر رکھتے تھے جو انہیں سی آئی اے حکام کی جانب سے تحفے میں دی گئی تھی۔ امجد شعیب کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کے افغان طالبان کیساتھ خود خفیہ تعلقات قائم ہیں۔ ایسے میں پاکستان پر الزام تراشیاں کرنا سراسر ناجائز ہے۔