ڈیر ہ اسماعیل خان ،گائوں قلندر میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:44

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) گائوں قلندر میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے حمید اللہ نامی نوجوان کو قتل کردیا ،یارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقع گائوں قلندر میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی وجہ سے صلاح الدین اور ضیا ء الدین ولد حاجی خان سکنائے گلوٹی نے فائرنگ کر کے حمید اللہ ولد سیف اللہ سکنہ بہاول کرونہ کو قتل کردیا ،یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :