گوجرانوالہ ،ْدیرینہ دشمنی کی بنا کر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاںبحق

جمعہ 8 ستمبر 2017 19:22

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) دیرینہ دشمنی کی بنا کر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ،ْپوسٹ مارٹم کروانے پر مشتعل خواتین اور ورثا کی پولیس اہلکاروں سے پاتھا پائی اور دھکم پیل کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے صورتحال پر قابو پالیا۔ میڈیار پورٹ کے مطابق تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 24 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر لدھے والا پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کی جہاں ورثا کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی جنہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا اعلان کرتے ہوئے نوجوان کی لاش گھر لے جانے کی کوشش کی۔اس دوران مشتعل نوجوان، خواتین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی اور خواتین پولیس اہلکاروں کو دھکے دیتی رہیں۔ ورثا کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کاروائی نہیں کی اور ہلاکت کے بعد پوسٹ مارٹم کے موقع پر پولیس پہنچی ہے۔ دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :