نوشہرہ میں یکم محرم سی30محرم تک اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور لائوڈسپیکرکے غلط استعمال پرپابندی عائد

جمعہ 8 ستمبر 2017 20:23

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) ڈپٹیکمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے ضلع بھر میں پرامن ماحول برقرار رکھنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر ضلع بھر میں یکم محرم الحرم سے تیس محرم الحرم 21 ستمبرسی19 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، اشتعال انگیز تقاریر،محرم کے جلوس کے موقع پردکانیں کھولنے، ڈبل سواری، افغان مہاجرین کے نوشہرہ کینٹ اور رسالپور کینٹ آمد، ہوٹلوں ، کرایہ کے گھروںاور سرائے میں غیر متعلقہ اشخاص کاقیام، نفر ت امیزمواد شائع، وال چاکنگ،پوسٹر،پمفلٹ،لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال اورگاڑیوں کے کالے شیشوں ، اپلائیڈفار گاڑیوں ،کریکرز ،تیزاب کی خریدوفروخت ،کرائے پر گاڑیوںکا کاروبار ،کھلے عام ڈیزل اور پٹرول کی فروخت ،اشتعال انگیز مواد ،اسلحہ کی دکانیںکھولنے گھروںاور بلند عمارات کی چھتوںپر چڑکر جلوس کا نظارہ کرنا پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ144 نافذ کردی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ188PPCکے تحت پولیس کو کاروائی کرنے کا کہا گیا۔