برکس اعلامیے پر چین نے پاکستان کے تحفظات دور کردیئی: خلیل طاہر سندھو

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا اور پاک چین دوستی کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب یا مخصوص ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا۔چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور ہمیشہ آزمائش کے ہر لمحے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کی بدولت 56ارب سے زائد ڈالر کی سرمایہ کا ری کی جارہی ہے اور بعض سازشی عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ،اسلئے سازشوں کا جال بُنا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :