بورے والا، پولیس پر فائرنگ اور خود کشی کی کوشش کے واقعہ میں ملزم ظفر عباس بھٹی کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) تھانہ شیخ فاضل پولیس نے گذشتہ روز نواحی گائوں میں ہونے والے پولیس پر فائرنگ اور ملزم کی خود کشی کی کوشش کے واقعہ کے سلسلہ میں ملزم ظفر عباس بھٹی کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے واقعات کے مطابق گذشتہ روز چک 102ای بی میں ظفر عباس بھٹی نامی شخص نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو گھر سے باہر نکال کر ہوائی فائرنگ کرکے خو ف و ہراس پھیلا رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی تھانہ شیخ فاضل پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی پہنچ گئی تو ملزم نے پولیس پر بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایلیٹ فورس کے دو کانسٹیبلان عابد محمود اور شہباز بھی زخمی ہو گئے پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو ملزم ظفر عباس نے اپنی رائفل 44بور سے فائرنگ کرکے خود کو بھی زخمی کرکے کمرہ کی اندر سے کنڈی لگا رکھی تھی پولیس نے دونوں زخمی کانسٹیبلان اور ملزم ظفر عباس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا دیا گیا تھانہ شیخ فاضل پولیس نے زیر دفعہ 13-20-65-325-353-186-324ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی#

متعلقہ عنوان :