جڑانوالہ ،محبوبہ کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:15

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) محبوبہ کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دوست زخمی ۔ ضلع چنیوٹ کا رہائشی صدام اپنے دوست شہزاد کے ہمراہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 375گ ب میں اپنی محبوبہ سے ملاقات کرنے آیا تو محبوبہ کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کرکے صدام کو قتل اور شہزاد کوزخمی کردیا، پولیس ذرائع ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ضلع چنیوٹ کے نواحی گائوں 133ج ب بہادر والا کا رہائشی صدام اپنے دوست شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جڑانوالہ کے نواحی گائوں 375گ ب میں اپنی محبوبہ سے ملاقات کرنے آیا تو محبوبہ کے دوسرے ساتھیوں کو پتہ چل گیا جس پر محبوبہ کے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے فائرنگ کرکے صدام کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر شہزاد شدید زخمی ہوگیا ۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد اور نعش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان صدام اپنی محبوبہ سے ملاقات کرنے آیا تھا قتل کی واردات کے بعد خاتون اور موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :