بجلی کم وولٹیج تنازع پر شہری کی فائرنگ سے واپڈا اہلکار کی ہلاکت کے خلاف واپڈا یونین بٹ خیلہ کا احتجاج

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:54

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) بٹ خیلہ میں بجلی کم وولٹیج تنازعہ پر شہری کی فائرنگ سے واپڈا اہلکار جاں بحق ہونے کے خلاف واپڈا یونین بٹ خیلہ کا احتجاج ، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ فیڈر پر بجلی وولٹیج کمی پر ڈھیری جاربٹ میں واپڈ ا ملازم خائستہ رحمان پر مبینہ شہری مقدر نے فائرنگ کرکے ساتھی سمیت زخمی کیا تھا جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ او بعداز اں پشاور منتقل کردیا تھا مگر لائن مین خائستہ رحمان پانچ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوئے جس میں واپڈ ایونین بٹ خیلہ کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی سے مکمل بائیکاٹ کیا گیا یونین اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جان بحق ملازم کو شہید پیکیج دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :