پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں "شاہین فائیو" شروع

مشقوں میں جے الیون فائٹرز ‘جے این سیون بمبر ‘کے جے 200اواکس طیاروں‘ زمینی فورسز اور زمین سے فضائ میں مار کرنے والے میزائل ‘ریڈارز کا استعمال کیا ، ترجمان پیپلز لبریشن آرمی ائرفورس

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں "شاہین فائیو" چین میں شروع ہوگئی ہیں۔پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شی جنکی کے مطابق ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز ‘جے این سیون بمبر ‘کے جے 200اواکس طیاروں‘ زمینی فورسز اور زمین سے فضائ میں مار کرنے والے میزائل ‘ریڈارز کا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مشقوں کے لئے پاکستان نے جے ایف 17اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بھجوائے تھے۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی فضائیہ بنانے کے لئے کام کررہے ہیں ‘بین الاقوامی سطح پر تبادلوں سے آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری لارہے ہیں۔2011میں پاکستان اور چین کی مشترکہ مشق شاہین کا کامیاب انعقاد ہوچکا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :