چین بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، منگ جیان ذھو

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو ممبر منگ جیان ذھو کی بیجنگ میں ملاقات

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:29

چین بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کردار ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو ممبر منگ جیان ذھو نے ملاقات کی جو کہ بیجنگ میں ہوئی ۔ منگ جیان ذھو نے کہا کہ چین بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین کو انسداد گردی کیلئے تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تعمیر و ترقی میں بھی بھرپور طورپر تعاون کریں گے۔ پاکستان کی طرف سے کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی دونوں ممالک کا باہمی مشترکہ ٹاسک ہے اور پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں بھرپور تعاون کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :