چین ، وین دریا میں گرگئی ،

9افراد لاپتہ لاپتہ افراد میں ڈرائیور اور اس کے بچے بھی شامل ہیں

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:47

چین ،  وین  دریا میں گرگئی ،
چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان میں وین کے دریا میں گرنے کے باعث 9افراد لاپتہ ہو گئے ، یہ واقعہ گذشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا جب سچوان میں رجسٹرڈ ایک وین دریائے اباتبتن میں گر گئی جو کیانگ کی خود مختار کمشنری میں واقع ہے،وین میں سوار لوگوں کا تعلق ایک دیہات سے تھا جو ڈرائیور اور اس کے بچوں سمیت 9افراد لاپتہ ہیں ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ، لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے، حالیہ بارشوں کے باعث دریا میں شدید طغیانی ہے جس کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :