بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرجارحیت ‘پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:09

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرجارحیت ‘پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر۔2017ء) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ملحقہ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ہفتے کو بھارتی فوج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اتر آئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر بٹل اوردھرم شالہ میں فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔تتہ پانی،رکڑ،درہ شیرخان،مدارپورمیں بھی 30کلو میٹرکے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔رکڑ کے علاقے میں خوفوہراس پھیلا ہوا ہے مقامی لوگوں اور طلبا نے مسجد میں پناہ لے رکھی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔