نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈائیوو ایبٹ آباد کا سیکورٹی گارڈ قتل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 15:24

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈائیوو ایبٹ آباد کا سیکورٹی گارڈ قتل
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈائیوو ایبٹ آباد ٹرمینل کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی، مقتول صوابی کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈائیوو ایبٹ آباد ٹرمینل کا سیکورٹی گارڈ رفاد ولد محمد عرفان منڈیاں میں ایک ہوٹل کے قریب کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار رفیق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرآئے اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ لواحقین کی ایبٹ آباد آمد کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔