چین اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ شروع

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:21

چین اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ شروع
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) چین اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ چین میں شروع ہو گئیں ۔ چینی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق عالمی معیار کی فضائی قوت بننے کے لئے غیر ملکی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے جبکہ پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کے ترجمان شی جنکی نے کہا کہ ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز ‘ جے این سیون بمبر ‘ کے جے 200 اواکس طیاروں ‘ زمینی فورسز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈارز شامل ہیں جبکہ ان مشقوں کے لئے پاکستان سے جے ایف 17 اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بجھوائے گئے تھے تاہم ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معیار کی فضائیہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہین اور بین الاقوامی سطح پر تبادلوں سے آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری لا رہے ہیں جبکہ یہ مشقیں 27 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہین نامی مشترکہ تربیتی پروگرام 2011 میں چینی اور پاکستانی فضائی افواج کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :