چین کا شہر نانجنگ دنیا کا 51واں بین الاقوامی امن شہر بن گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 18:39

نانجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) نانجنگ چین کا پہلا بین الاقوامی شہرامن بنا گیا ہے ، دوسری جنگ عظیم کے دوران بدنام زمانہ ناجنگ قتل عام میں قریباً تین لاکھ چینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20ہزار خواتین کی آبرو ریزی کی گئی ۔ یہ بات بین الاقوامی امن شہروں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے فیڈآرمینٹ نے ایک ویڈیو تقریر میں کیا ۔

نانجنگ چھ چینی خاندانوں کے دور حکومت کا قدیم دارالحکومت ہے ۔ مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو میں واقعے 937منجمد کرنے والے موسم سرما میں حملہ آور جاپانی فوجیوں نے شہریوں کا بہیمانہ قتل عام کیا ہر بارہ سیکنڈ بعد ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ قریباً50ممالک اور علاقوں کے مجموعی طور پر 172بین الاقوامی امن شہروں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی شہروں میں برطانیہ کا کوینٹری، سوئزرلینڈ کا برن، نیدرلینڈ کا ایمسٹرڈم اور جرمن کا برلن شامل ہیں ۔

امن کے بارے یونیسکو کے چیئرمین اور نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر لایہو چیننگ نے کہا کہ بین الاقوامی شہر بننے کے لئے بعض تقاضے اور لوازمات ہیں ۔ مثال کے طور پر یہ شہر جنگ کی وجہ سے خوفزدہ ہوا،یا امن سے متعلق بڑے واقعات دیکھے ہوں ۔ اس کے علاوہ یہ اس کے علاوہ یہ کہ امن اور سرگرمیوں میں بھی ایڈوانس ہونا چاہیے ۔ نانجنگ قتل عام کی تاریخ کے ادارہ کے چیئرمین جانگ جیانگ جن نے کہا کہ جانجنگ کا شمار ان شہروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کی سختیاں جھیلی ہوں ۔ اس لئے اب ہم قابل قدر امن کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :