چودھویں چین آسیان تجارتی نمائش کا انقعاد

وزیراعلیٰ کمبوڈیا اپنے ملک کے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے

ہفتہ 9 ستمبر 2017 18:39

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدیک ٹیچو ہن سین 11ستمبر سے 15ستمبر تک جنوبی چین کے گوانگ ژی جوانگ خودمختار علاقے کے شہر ناننگ میں منعقد ہونے وانے والے چین ۔ آسیان تجارتی نمائش میں کمبوڈیا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

کمبوڈیا کی وزارت خارجہ کے ایک مطابق ہن سین چودھویں تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد آسیان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور آسیان کے علاقے میں چینی سرمایہ کاری اور سیاحوں کے لئے کشش پیدا کرنا ہے ۔ ہن سین کمبوڈیا کے قومی پیویلین کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے اور کمبوڈیا کے تجارتی نمائشی ماڈل کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :