لاڑکانہ ، سیشن کورٹ سے سماعت کے واپس جانے والے افراد پر فائرنگ ،2جاں بحق

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) سیشن عدالت سے قتل کے مقدمے کی ؂سماعت کے بعد واپس جانے والے دو افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال پہنچ گئے، جج کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دو نوں زخمی دم توڑگئے، واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب گاؤں فتح پور میں میرانی برادری کے دو گروپوں میں جاری پرانے تنازعہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے نزدیک وی آئی پی روڈ پر ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے منور میرانی اور وحید جونیجو کو شدید زخمی کردیا، اطلاع پر حد کے تھانہ سول لائین کی پولیس نے پہنچ کرمشکوک شخص اسد اللہ میرانی کو موقع پر گرفتار کرکے لاکپ کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالغفور کلہوڑو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر شعبہ حادثات پہنچ گئے جہاں ان کی نگرانی میں زخمیوں کا علاج کیا گیا جبکہ دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے منور میرانی جان بحق ہوگیا واقعے کے چار گھنٹوں کے بعد دوسرا زخمی وحید جونیجو بھی تام توڑ گیا جس کے باعث واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول منور میرانی اپنے دوست وحید جونیجو کے ہمراہ قتل کے مقدمے کی شنوائی کے لیے عدالت آیا ہوا تھا جہاں شنوائی کے بعد تعقب میں کھڑے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منور میرانی اور وحید جونیجو جان بحق ہوگئے ہیں اور پولیس نے ایک مشکوک شخص اسد اللہ میرانی کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا ہے تاہم معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :