چین ، ہیضہ کی وباء سے ایک طالبعلم ہلاک جبکہ متعددہسپتال داخل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) چین میں ہیضہ کی وبا سے ایک طالبعلم ہلاک اور 31 طالبعلم اسپتال میں داخل ہیں ۔چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین کے شانکسی صوبہ میں ہیضہ کی وباء سے ایک طالم مریض کو ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔ اس طالب علم کی پلاک کے ساتھ ہی 31اور مریض طالب علموں کو ہسپتال میں لایا گیا جنہیں ہسپتال کی انتظامیہ نے ایمر جنسی وارڈ میں داخل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالب علموں کو سکول کی جانب سے نوڈلز کھانے کیلئے دیے گئے جس سے وہ بیمار ہوئے ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو نوڈلز کھانے کے لئے طلباء کو دیے گئے ان میں آلو اور لوبیا مشتبہ پائی گئیں ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سات طلباء کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے خارج کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ کی صحت بحالی کا کام جاری ہے ۔ حکام صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اس بیماری کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :