جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقیں جنوبی بحیرہ چین میں جاری

جاپان کے F-15طیارے اور امریکہ کے B-1بمبار طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقیں جنوبی بحیرہ چین میں جاری ہیں، جاپان کی جانب سے F-15طیارے اور امریکہ کے B-1بمبار طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، چینی میڈیا کے مطابق جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقیں جنوبی بحیرہ چین میں جاری ہیں۔جاپان کی جانب سے F-15طیارے اور امریکہ کے B-1بمبار طیاروے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مشقوں کی وجہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل تجربات ہو سکتے ہیں۔ ان مشقوں میں امریکا اور جاپان کی فضائیہ کے دو دو لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ امریکی بی وًن بمبار طیارے بحر الکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام سے مشقوں میں شریک ہوئے تھے۔ تقریباً 9 روز قبل، 31 اگست کو بھی امریکی و جاپانی لڑاکا طیاروں نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے قیام کی سالگرہ کے روز بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :