مردان ‘ رستم میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ ‘ بہن بھائی زخمی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:02

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) رستم میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی ہوگئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا بختی روان ولد مالٹو نے رستم پولیس کو بتایاکہ گذشتہ رات مبینہ ملزمان فاضل ،سید محمد پسران دلیل خان ساکنان اشاڑی ڈھیری ہمراہ سید دوران اور سید رحمان عرف گاگا نے ہمارے گھرمیں داخل ہوکر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے میرا بھائی سلیم اور بہن مسماة (گ) لگ کر زخمی ہوگئے رپورٹ کے مطابق ملزمان اور مجروحین کے درمیان مستورات کا تنازعہ چلاآرہاتھا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے دریں اثناء مجروحین کے رشتہ داروں نے مردان پریس کلب میں بتایاکہ وقوعہ کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے تاہم دیگربااثر ملزمان کو بھی قانون کے شکنجے میں لایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :