زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ‘ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:20

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ‘ایک بھائی قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 133/9-L میں دوگروپوں توصیف وغیرہ اور اکبر کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا اور دونوں میںدیرینہ رنجش چل رہی تھی ، دونوں گروپوں میں ٹکرائو ہوا توتوصیف اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں مخالف گروپ کا اکبر قتل ہو گیا جبکہ اس کا بھائی اصغر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122کے عملہ نے زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :