مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، قابض فوجیوں کی فائرنگ سے شوپیاںمیں لڑکی زخمی

اتوار 10 ستمبر 2017 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں ہزاروں لوگوں نے مجاہد کمانڈر شاہد احمد شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رفیع آباد اور اسکے ملحقہ علاقوں قاضی آباد، زینہ گیروغیرہ سے ہزاروں لوگ جلوس کی صورت میں شہید کمانڈر کے آبادی گائوں کچلو رفیع آباد پہنچے جہاںشہید کو آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے شاہد احمد شیخ کو ہفتہ کے روز سوپور کے علاقے ربن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ فوجیوں نے آپریشن کے دوران علاقے میں ایک رہائشی مکان میں بارودی مواد لگا کر اڑا دیا تھا۔ادھر ضلع شوپیاں کے علاقے ہرمین میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہو گئی ۔ زخمی لڑکی کوسرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔