چین ، 98 عالمی عدالتی اداروں کیساتھ 130 معاہدوں پر دستخط

بد عنوانی ، دہشتگردی ، منی لانڈرنگ اور منشیات سے متعلق جرائم کیخلاف مدد حاصل کی گئی

اتوار 10 ستمبر 2017 13:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چینی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے 98سے زائد غیر ملکی قانونی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے 130معاہدوں اور مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیںجس کا مقصد بین الاقوامی جرائم پر قابو پانے کیلئے تعاون کو مزید بہتر بنانا ہے، اقوام متحدہ کے کنونشن انسداد بد عنوانی کا رکن ہونے کے حوالے سے چین کیلئے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ایس پی پی 175ممالک اور علاقوں کے عدالتی اداروں سے قانونی تعاون کی پیشکش کرسکے ، ایس پی پی چین کا ایک مرکزی ادارہ ہے جس نے چین اور غیر ممالک کے درمیان 13قانونی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، 212سے اب تک چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں نیشنل کانگرس کے بعد ایس پی پی نے 19ممالک اور خطوں کے ساتھ تعاون کے 24معاہدوں ، مفاہمت کی دستاویز اور قانونی منصوبوں پر دستخط کئے ہیں ، اس بین الاقوامی تعاون کا مقصد بد عنوانی ، دہشتگردی ، منی لانڈرنگ ، انٹرنیٹ اور منشیات سے متعلق جرائم کیخلاف مدد حاصل کرنا ہے ، ایس پی پی نے 213سے اب تک 632بین الاقوامی جرائم کے مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :