چین ،عرب ایکسپو 2017 اختتام پذیر ،1 کھرب 86 ارب چینی یوان کے 253 منصوبوں پر دستخط

ایکسپو میں 47ممالک کی1080 اداروں نے کی

اتوار 10 ستمبر 2017 14:30

این چھوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چین ،عرب ایکسپو این چھوان میں اختتام پذیر ہو گئی ،ایکسپو میں1 کھرب 86 ارب چینی یوان کے 253 منصوبوں پر دستخط ہو گئے ،ایکسپو میں 47ممالک کی1080 اداروں نے کی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین،عرب ممالک ایکسپو 2017 چین کے نینگ شیا حوئی قومیت کے خوداختیار علاقے کے صدر مقام این چھوان میں اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔

موجودہ ایکسپو کے موضوعات حقیقت پر مبنی تخلیق،اشتراک اور مشترکہ مفادات ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں اقتصادی و تجارتی تعاون پر توجہ دی گئی ہے ایکسپو میں کل47 ممالک یا علاقوں کی1080 اداروں نے شرکت کی۔موجودہ ایکسپو میں253 منصوبوں پر دستخط ہوئے جن کی کل مالیت1 کھرب 80 ارب چینی یوان بنی ہے ۔یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لیے ترقی کے نئے مواقعوں کی فراہمی ہے۔

ایکسپو میں شریک تاجروں کے خیال میں چین عرب ایکسپو اور چین کی بڑی منڈی نے انہیں بے شمار تجارتی مواقع دیے ہیں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے تجارت کو بڑی سہولتیں ملی ہیں۔پاکستان کے شہر لاہور سے آنے والے تاجر یاسین نے کاروبار کے لیے پانچ چھ مرتبہ چین کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ بہت بڑی ہے اور تجارتی مواقع بہت زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :