چین میں اساتذہ کا 33واں دن منایا گیا

پیشہ ورانہ تعلیم میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے،دستکاری جذبات کو تمام معاشرت میں شامل کیا جانا چاہیے ، تاکہ چین کی تیارکردہ مصنوعات کم قیمت لیکن عمدہ کوالٹی کی حامل ہوں،چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ استاتذہ کے دن پر پیغام

اتوار 10 ستمبر 2017 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ تعلیم میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، دستکاری جذبات کو تمام معاشرت میں شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ چین کی تیارکردہ مصنوعات کم قیمت لیکن عمدہ کوالٹی کی حامل ہوں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں اساتذہ کا تینتیسواں دن منایا گیا ۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے ساحلی شہر تیانجن میں واقع تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف نظریاتی علم فراہم کرتے ہیں بلکہ دستکاری جذبات بھی طالب علموں میں پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم میں دستکاری جذبات کو بروئے کار لایا جائے تاکہ چین کی تیارکردہ مصنوعات کم قیمت لیکن عمدہ کوالٹی کی حامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دستکاروں ایسے جذبات کو تمام معاشرت،مینوفیکچرنگ کے تمام مراحل میں برقرار رکھا جانا ہے ۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی مدد سے چین میں نہ صرف بڑے بڑے کارخانوں ، بلکہ چھوٹے اور نجی کارخانوں میں بھی بہت عمدہ کوالٹی کی مصنوعات پیدا ہونگی اور اس سے میڈ ان چائنا مصنوعات کو بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :