چین کے ’’ نیوتھر ڈ بورڈ ‘‘ پر 32نئی چینی کمپنیوں کی شمولیت

اتوار 10 ستمبر 2017 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چین کے قومی ایکوٹیز ایکس چینج اور کورٹیشنز (این ای ای کیو ) جو ’’نیو تھرڈ بورڈ ‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہے پر گذشتہ ہفتے 32مئی چھوٹی و درمیانے سائز کی کمپنیوں میں شمولیت اختیار کی ،نئی آنیوالی کمپنیوں سے بورڈ پر کمپنیوں کی مجموعی تعداد 11573ہو گئی ہے ، بورڈ کا کاروبار حجم گذشتہ ہفتے 3.

(جاری ہے)

5بلین یوآن (540 ملین امریکی ڈالر ) رہا جو کہ گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ سے 18.2فیصد کم ہے ، این ای ای کیو کا اجرا چھوٹی اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کی خدمت میں شنگھائی اور شین جینگ سٹاک ایکس چینجوں کی معاونت کیلئے 2013ء کے اوائل میں کیا گیا تھا ، اس سے کم لاگت اور سہل لسٹنگ طریقہ ہائے کار کے ساتھ چھوٹے کاروباروں کیلئے آسان فنانسنگ چینل خیال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :