ژوب ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا

اتوار 10 ستمبر 2017 16:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2017ء) ژوب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے گنج محلہ کاکڑ ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص ہاشم کو قتل جبکہ2 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی ژوب انتظامیہ کر رہی ہی