کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

اتوار 10 ستمبر 2017 16:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عارف نامی شخص کو زخمی کر دیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے تا ہم حملے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی

متعلقہ عنوان :