گوادر پورٹ کا آپریشنل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،سعید راجپوت

تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے گوادر پورٹ پر مزید کرینوں کی آمد خوش آئند ہے، چیئرمین گوادر انٹرنیشنل بزنس فورم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کیلئے مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے، سرمایہ کاروں کی تجویز

اتوار 10 ستمبر 2017 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) گوادر پورٹ کا آپریشنل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، گوادر پورٹ کی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے مزید کرینوں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوادر انٹر نیشنل بزنس فورم کے چیئرمین سعید راجپوت نے گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے نجی شعیے کے سرمایہ کاروں حاجی میر حسن بلوچ، علی بخش اوتھو، غلام رسول پالاری، بلال میمن اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کے موقع پر سرمایہ کاروں نے تجویز پیش کی کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوزیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کیلئے مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور اس منصوبے پر کام کو تسلسل سے جاری رکھا جائے۔ قبل ازیں گوادر انٹر نیشنل بزنس فورم کے چیئرمین سعید راجپوت نے کہا کہ گوادر میں رئیل اسٹیٹ بزنس میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ گوادر شہر کیلئے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے تاکہ بغیر کسی پلاننگ کے کوئی کام نہ ہو اورمستقبل قریب میں گوادر کو کراچی جیسے مسائل سے دوچار ہونے سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پاک فوج کے عزم و حوصلہ اور قوم کے ساتھ کیے وعدے کی وجہ سے دشمن کی اب تک کی گئی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر گوادر انٹر نیشنل بزنس فورم کے چیئرمین سعید راجپوت نے بتایا کہ فورم کے جوائنٹ سیکریٹری سمیع اللہ بلوچ نے گوادر سے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ گوادر پورٹ کو زیادہ بہتر انداز میں فنکشنل کرنے کیلئے چین کی جانب سے مزید دو دیوہیکل کرینیں پورٹ پر پہنچ چکی ہیں اس سلسلے میں گوادرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمال دینی نے بتایا ہے کہ گوادرپورٹ پر بحری جہاز سے برتھ پر اور برتھ سے بحری جہاز پر کنٹینر رکھنے والی کرینوں کی تعداد پانچ ہوچکی ہے اور ایک ماہ میں تمام کرینوں کو آپریشنل کردیا جائے گاجس سے یومیہ پندرہ سو کنٹینرز اتارا رکھا جاسکے گا اور ایک سال میں ایک لاکھ پچاس ہزار کنٹینرز کو ہنڈل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :