چین میں ون بیلٹ ون روڈ بارے فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ شروع ہو گئی

اتوار 10 ستمبر 2017 17:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) ون بیلٹ ون روڈ بارے فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ چین میں شروع ہو گئی۔ ایشیئن میڈیا ورکشاپ میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی، میڈیا سے وابستہ مختلف ادارے، اخبارات اور ٹی وی نیوز چینلز شرکت کر رہے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمونسٹ پارٹی چائنا کے بین الاقوامی شعبہ برائے خارجہ امور میں رابطہ کاری بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ ایک ترقیاتی حکمت عملی ہے جو چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی و ایشیائی ممالک کو آپس میں ملانے کے لئے پیش کی اور اسی حکمت عملی کی بدولت چین عالمی امور میں زیادہ کردار ادا کر سکے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام جغرافیائی و ڈھانچہ جاتی منصوبہ ہے جو کہ 6 راہداریوں اور میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ ساتھ تعمیر ہو گا اور توقع ہے کہ اس منصوبہ سے ڈھانچہ جاتی خلاء ختم ہو گا اور ایشیاء بحرالکاہل، وسطی اور مشرقی یورپ میں ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ ایک پٹی ایک شاہراہ اینی شی ایٹوا اور چین کی مالیاتی اصلاحات بارے صبح اور شام کے سیمینارز کے ساتھ ہی شروع ہو گی۔

اس موقع پر عالمی اقتصادی رجحانات، مالیاتی ٹیکنالوجی کی تشکیل اور چینی ثقافت اور کراس کلچرل کمیونیکیشن بارے سیمینارز منعقد ہوں گے جبکہ 12ستمبر کو بھی ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء 19ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے موقع پر کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کا دورہ بھی کریں گے۔ میڈیا ورکشاپ کے شرکاء لان زھوم اور بال ین نامی چینی شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر شہری حکومت کے رہنمائوں کی طرف سے شرکاء کو استقبالیہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تینگہوا یونیورسٹی سائنس پارک کے دورہ کے علاوہ گریٹ پارک میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :