وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کانفرنس آف پارٹیز کے 13 ویں سیشن میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

اتوار 10 ستمبر 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان صحرا بردگی پر قابو پانے سے متعلق کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کے 13 ویں سیشن میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر (آج)پیر اور (کل) منگل کو سی او پی کے اہم سیشن میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

سی او پی زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کی روک تھام بارے اقوام متحدہ کا ایک فریم ورک کنونشن ہے جس کا مقصد ممالک میں خشک سالی کے اثرات میں کمی لانا اور یہ کمی قومی لائحہ عمل کے پروگراموں کے تحت لانا ہوتی ہے۔یہ کنونش(معاہدہ )ریوڈی جینزو کانفرنس ایجنڈا 21کا براہ راست سفارش کردہ ہے جو 17جون 1994ء کو پیرس میں منظور کیا گیا تھا اور اس پر دسمبر 1996ء سے عمل درآمد شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :