سینیٹر مشاہد اللہ چین پہنچ گئے

صحرا بردگی پر قابو پانے بارے کانفرنس آف پارٹیز کے سیشن میں شرکت کرینگے

اتوار 10 ستمبر 2017 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان صحرا بردگی پر قابو پانے بارے کانفرنس آف پارٹیز کے (سی اوپی)سیشن 13میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے،جہاں وہ 11ستمبر آج اور کل (12ستمبر)کو سی او پی کے انتہائی اہم ترین سیشن میں شرکت کرینگے ،سی او پی زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کی روک تھام بارے اقوام متحدہ کا ایک فریم ورک کنونشن ہے ،جس کا مقصد ممالک میں خشک سالی کے اثرات میں کمی لانا ہے اور یہ کمی قومی لائحہ عمل کے پروگراموں کے تحت لانا ہوتی ہے،جس میں بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے انتظامات کی مدد سے طویل مدتی حکمت عملی کو بھی شامل کیا گیا ہے،یہ کنونش(معاہدہ )ریوڈی جینزو کانفرنس ایجنڈا 21کابراہ راست سفارش کردہ ہے جو 17جون 1994ء کو پیرس منظور کیا گیا تھا اور اس پر دسمبر 1996ء سے عمل درآمد شروع ہوگیا،یہ صرف صحرا بردگی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ایسا سیٹ اپ ہے جس پر تمام فریق بین الاقوامی طور پر قانونی دائرہ کار کے تحت عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

عباس شاہد

متعلقہ عنوان :